میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

Matric Intermediate Students
کیپشن: Matric Intermediate Students
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے طلبا کو درخواست فارم، سرٹفیکیٹ کی تصدیق اور فیس کی ادائیگی کی آن لائن سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں درخواست فارم، سرٹیفکیٹ، تصدیق اور فیس کی ادائیگی کو آن لائن کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، احکامات پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کیجانب سے جاری کیے گئے ہیں، تمام بورڈز کا سسٹم آن لائن ہونے سے طلبا، کو ایکولینس اور ڈوپلیکیٹ سرٹیفکیٹ کیلئے بورڈ کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، طلبا کو فیس کی ادائیگی کیلئے بنک جانا ضروری نہیں ہوگا، طلبا اپنی فیس بھی آن لائن جمع کرواسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق طلبا کو کوریئر سروس یا اپنے پارسل کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا، امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن اپنی اسناد کا پرنٹ حاصل کرسکیں گے، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے مطابق عید الفطر کے بعد تمام سرٹیفکیشن کے سسٹم کو آن لائن کردیا جائے گا، طلبا کے تمام معاملات آن لائن ہونے سے ان کا کا وقت بھی ضائع نہیں ہوگا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ  گزشتہ سال کی طرح اس برس کسی طالبعلم کو امتحان کے بغیر اگلی کلاس میں پرموٹ نہیں کیاجائے گا،طلبا امتحانات کی تیاری کریں تاکہ وہ اپنی محنت کے بل بوتے پر پاس ہوں، نویں اور  گیارہویں جماعت کے امتحانات ‏شیڈول کے مطابق ہوں گے، نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونا افواہ ہے، امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں ‏گے۔

Sughra Afzal

Content Writer