مولانا طارق جمیل کی جم میں ایکسر سائز کرتے ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل
کیپشن: مولانا طارق جمیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل  نے جم جوائن کرلیا، ان کی جم میں ایکسرسائز کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔

مولانا طارق جمیل کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے  کہ   مولانا طارق جمیل بائی سیپ کی ورزش کررہے ہیں، جبکہ ان کا کوچ محمد شوزب بھی ساتھ موجود ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کوچ محمد شوزب نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل اپنی تلمبہ رہائشگاہ پر قائم نجی جم میں ورزش کر رہے تھے ، مولانا اپنا زیادہ وقت فیصل آباد اور کراچی میں صرف کرتے ہیں، وہ جب بھی تلمبہ آتے ہیں تو میں ان کی کوچنگ کرتا ہوں۔

شوزب نے بتایا کہ میں مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے اور دیگر فیملی ممبران کو بھی ٹریننگ دیتا ہوں ۔

گزشتہ دنوں مولانا طارق جمیل نے اپنا برانڈ ایم ٹی جے متعارف کروایا تھا، جس کے حوالے سے یہ افواہیں گردش کرر رہی تھیں کہ ایک ازاربن کی قیمت ساڑھے پانچ سو روپے رکھی گئی ہے لیکن یہ افواہیں غلط نکلیں اور برانڈ کی جانب سے تردید کر دی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer