(زاہد چودھری) موذی وائرس کورونا شہر میں کئی قیمتی زندگیاں نگل گیا۔چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 734 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق موذی وائرس کورونا شہر میں کئی قیمتی زندگیوں کے چراغ گل کر گیا۔چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 734 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔کورونا وائرس کے شکار مزید 35 مریض انتقال کر گئے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 734 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 678 مصدقہ مریض داخل ہیں جن میں سے241 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں،وینٹی لیٹر زپر منتقل کر دیا گیا۔
ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید108 افراد جاں بحق ہو گئےجبکہ کورونا وائرس مرض میں مبتلا 4ہزار198 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد18 ہزار 537 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8لاکھ 45ہزار834 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹےمیں46 ہزار 467 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.03 فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 ہے اور 7 لاکھ 33 ہزار 62 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 683 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 678، خیبر پختونخوا 3 ہزار 423، اسلام آباد 693، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 239 اور آزاد کشمیر میں 487 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔