پولیس کے 815 افسران واہلکاروں کی کورونا رپورٹ نیگیٹیو

پولیس کے 815 افسران واہلکاروں کی کورونا رپورٹ نیگیٹیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)ٹیسٹنگ بڑھانے سے پولیس میں کورونا کے کیسزدن بدن بڑھانے لگے۔لاہورسمیت پنجاب بھر میں 65ملازمین کرونا کا شکارہوگئے جبکہ 74اہلکاروں کو قرنطینہ سنٹرزمیں منتقل کردیا گیا۔815پولیس افسران واہلکاروں کی رپورٹ نیگیٹیو آئی۔

تفصیلات کے مطابق فرنٹ لائن پر طبی عملے، پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹروں کی طرح لڑنے والے پولیس اہلکاربھی موذی مرض کوروناکی لپیٹ میں آرہے ہیں۔ پولیس میں کورونا کے کیسز کم ہونے کی بجائےدن بدن بڑھاتے جارہے ہیں۔ پنجاب پولیس میں کوروناوائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں 6 ملازمین کا اضافہ ہوکر65ہوگئی ہے۔لاہورسمیت صوبہ بھرمیں ابتک 3600پولیس افسران اوراہلکاروں کاکوروناٹیسٹ کرایاگیاہےجس میں موصول ہونے والے نتائج میں۔
815پولیس افسران واہلکاروں کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہےاور2721کی رپورٹس کاانتظارہے۔ پنجاب پولیس کے74افسران اوراہلکارقرنطینہ سینٹرز میں منتقل کیا گیا جبکہ 43 مہلک مرض سےصحت یاب ہوچکےہیں ۔بات کی جائے لاہورکی تو207پولیس افسران اوراہلکاورں کےکوروناٹیسٹ کرائےگئےہیں جس میں 28جوانوں میں کوروناوائرس مثبت آیاہے35جوان قرنطینہ اور12صحت یاب ہوچکےہیں جبکہ یونٹس وضلعی پولیس کے جوانوں کی ٹیسٹنگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روزایڈیشنل آئی جی آپریشنزپنجاب انعام غنی کا کہناتھا کہ لاہورسمیت پنجاب بھر سے 2ہزار 713 ملازمین کے ٹیسٹ کروائے جاچکے ہیں، اب تک موصول ہونیوالے نتائج میں 59کے مثبت جبکہ 105کو قرنطینہ میں منتقل کیا گیا ہے اور 2 ہزار  126کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں، سب سے زیادہ تعدادلاہورکی ہے، جہاں 32افسران و اہلکارمتاثرہوئے ہیں، متاثر ہونیوالوں میں زیادہ تر تعداد  کورونا کے حوالے سے مختلف مقامات پر ڈیوٹیاں کرنیوالوں کی ہے ۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیرنےبڑھتے ہوئے  کورونا کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے قرنطینہ سنٹرز،احساس پروگرامزاور ناکوں پرڈیوٹی دینے والوں کے فوری ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا ہے ،تمام متعلقہ آر پی اوز اور ڈی پی اوزکوزیرعلاج اہلکاروں کا خصوصی خیال رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں ۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 535 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 23274 تک جاپہنچی ہے۔سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 194 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 156 اور سندھ میں 157 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پنجاب سے کورونا کے مزید 560 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 12 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نےکی۔ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کےکیسز کی مجموعی تعداد 8693 اور ہلاکتیں 156  تک جا پہنچی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ 768 زائرین، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدی اور 5917 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔پنجاب میں کورونا سے اب تک 3086 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer