وزیر اعظم کی تصویر جعلی نکلی

وزیر اعظم کی تصویر جعلی نکلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:کورونا کے پھیلاو کی وجہ سے دنیا کا ہر شخص،ہر ملک پریشان ہے،سر براہان مملکت اپنے باشندوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں،اس وقت واحد علاج لاک ڈاون اور احتیاطی تدابیر ہیں،حکومت پاکستان بھی اسی پر عمل کررہی ہے،وزیر اعظم نے غریبوں اور بے روز گار افراد کی مدد    کا  پیکج دیا ہے، ٹائیگر فورس  بھی اسی سلسلہ میں بناءی ہے،اب ایک تصویر جعلی نکلی ہے جو امدادی کاموں کے حوالے سے منسوب کی گءی تھی-

وزیر اعظم عمران خان کے آفیشل فیس بُک پیج پر کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی جانب سے سیالکوٹ کی مساجد میں جراثیم کش اسپرے کرنے کا دعویٰ کرنے والی تصویر جھوٹی قرار دی جا رہی ہے۔


عمران خان کے فیس بک پیج پر تین رضاکاروں کی تصویر شیئر کی گئی جنہیں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے منسوب کیا گیا اور بتایا گیا کہ  ان رضاکاروں نے  نماز سے قبل سیالکوٹ کی مساجد میں جراثیم کش اسپرے کر کے اپنی خدمات انجام دی ہیں۔

دوسری جانب  سیالکوٹ کی ایک نجی تنظیم کے ذمہ داروں نے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے آفیشل پیج پر شائع کی جانے والی تصویر مصطفی اسکاؤٹ کی ہے۔تصویر میں دیکھے جانے والے کارکنان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جنہوں نے اپنے ویڈیوں بیان میں ٹائیگر فورس سے لاتعلقی کا اظہار خود کیا ہے۔


سیالکوٹ کی نجی تنظیم مصطفیٰ اسکاؤٹ اور مسلم لیگ ن کے کارکن قیصر بھٹی اور مختارحسین نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ ٹائیگر فورس کا حصہ نہیں ہیں بلکہ  رضا کارانہ طور پر اپنی تنظیم اور  مسلم لیگ (ن) پارٹی کے لیے کارخیر میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور  مساجد، امام بارگاہوں، چرچ اور مندروں میں جراثیم کش اسپرے کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلاحی کام کرتے ہوئے ان کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں بھی مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر بلدیات اور دیگر مقامی رہنماؤں کو ان رضا کاروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔جراثیم کش اسپرے کرنے والی نجی تنظیم نے مطالبہ کیا کہ ان کی یہ تصویر فوری طور پر عمران خان کے آفیشل پیج سے ہٹائی جائے۔بعدازاں جراثیم کش اسپرے کرنے والی نجی تنظیم کے مطالبے پر عمران خان کے آفیشل پیج سے یہ تصویر ہٹا دی گئی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer