ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’عمران خان کسی کو نہیں چھوڑے گا‘‘

’’عمران خان کسی کو نہیں چھوڑے گا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کیسے استعفیٰ لے سکتے ہیں،  وزیر اعظم کو فردوس عاشق اعوان کا استعفیٰ خود لینا چاہئے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹا ،چینی بحران رپورٹ میں جو بھی آئے گا   عمران خان نہیں چھوڑے گا،یہ عمران خان کیخلاف بول نہیں سکتے الزام اعظم خان پر لگادیتے ہیں -وزیر اعظم   خود  صاف کہہ چکے ہیں وہ کسی کو نہیں چھوڑے گا، ایک جہانگیر ترین تو کیا 10 ترین بھی ہوں تو وزیر اعظم نہیں چھوڑے گا۔شہباز شریف واپس آئے اب لینے کے دینے پڑ رہے ہیں، واپس جانے کیلئے پائوں پڑ رہے ہیں، پاک فوج اور حکومت ایک ساتھ ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری کہاں ہیں یہ دونوں کٹھ پتلی تھے۔راستے میں رکاوٹیں ہیں عمران خان پھونک پھونک چل رہے ہیں۔

اٹھارہویں ترمیم کا معاملہ وزیر اعظم  کے نوٹس میں ہوگا ،یہ ہونہیں سکتا وزیر اعظم کے نوٹس میں نہ ہو۔عید کے بعد ٹی وی اہم ہوجائے گا،نیب دونوں طرف  سے ٹارزن بننے جارہا ہے۔ہر پارٹی اور حکومت میں تین تین لوگ ہیں، جو مزید طاقتور ہوگئے، مافیا مضبوط ہوتا گیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ علی بابا اور چالیس چور ملے ہوئے ہیں عمران خان واحد امید ہیں وہ ہی اس مافیا کو ختم کریں گے اگر ان سے امید پوری نہ ہوئی تو پھر اللہ ہی جانتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان صاف کہہ چکے ہیں وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے، آٹا چینی رپورٹ کی فرانزک رپورٹ میں جو بھی آگیا عمران خان نہیں چھوڑے گا، دنیا ایک جہانگیر ترین بات کرتی ہے اگر 10جہانگیر ترین بھی ہوں تو کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ٹرینیں بند ہونے سے پانچ ارب روپے کا ماہانہ نقصان ہورہا ہے، اگر حالات یہی رہے تو جون کی تنخواہ دینے کےلیے پیسے نہیں ہیں، حکومت تنخواہیں ادا کرے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی سمجھداری کی وجہ سے حکومت کو فنڈز مل رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو بڑے بحران سے نکالاہے، وزیر اعظم عمران خان اور فوج اس وقت ایک ساتھ ہیں 4 آرمی چیف کیساتھ کام کرنے والے شخص کو وزارت اطلاعات میں بھیجا ہے تاکہ وہ میڈیا ٹھیک کرے۔
وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے بتایا کہ بھارتی فوج میں بھی کرونا وائرس پھیل گیا ہے، مودی انہیں واپس بلا رہا ہے، انہوں نے عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی روز پاکستان پر الزام لگا رہا ہے، 2 ماہ میں چھوٹی موٹی جھڑپ دیکھ رہا ہوں، عید کے بعد بھارت سے سرحدی جھڑپ ہوسکتی ہے، ہمیں تیار رہنا چاہئے۔مودی بہت مستی میں گھوم رہا ہے اسے پاکستان کے ساتھ مستی کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں لیکن مودی کو پاک فوج کی طاقت کا اندازہ نہیں ہے۔ مشرق وسطیٰ کے مسلمان کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر جاگ رہے ہیں لیکن اگر بھارت میں مسلمان جاگ گئے تو پھر انڈیا کی خیر نہیں۔


شیخ رشید احمد نے نیب قانون سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں اس وقت ترمیم کی گئی تو لوگ ہم پر انگلیاں اٹھائیں گے، ہم اس لیے کہتے ہیں وکٹ کے دونوں طرف ٹارزن پکڑیں، نیب قوانین میں تبدیلی کی تو لوگ کہیں گے ہمارے اندر کمزوری تھی۔لوگ مریم نواز سے کیوں نہیں پوچھتے کہ اب ٹوئٹ کیوں نہیں آتے، قوم مریم نواز سے پوچھے کیا معاہدہ ہے ٹوئٹ کیوں نہیں کر رہیں، مریم نواز سے پوچھیں جب وہ جیل میں تھیں انہیں فون کس نے دیا تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer