ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین دوہرے عذاب میں مبتلا

سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین دوہرے عذاب میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی بھٹی ) سرکاری ہسپتالوں میں علاج تو مفت ہے لیکن پارکنگ فیس کے نام پر شہریوں کو روزانہ لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا جاتا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ دن میں ایک بار پارکنگ فیس لی جائے۔

سرکاری ہسپتالوں میں علاج کے لئے مریضوں سے ایک روپیہ فیس لی جاتی ہے لیکن پارکنگ کے نام پر مجموعی طور پر لاکھوں روپے بٹور لیے جاتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ علاج کی سہولیات کے ساتھ پارکنگ فیس کو بھی کم کیا جائے۔

ہسپتالوں میں موٹر سائکل پارکنگ کے لیے دس روپے اور گاڑیوں کے لیے بیس روپے مختص ہیں۔ مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ کبھی گھر سے کھانا لینے جانا پڑتا ہے تو کبھی ادویات لیکن ہر چکر پر پارکنگ فیس طلب کی جاتی ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پر جلد نظرثانی کر کے نوٹس لیا جائے۔