پاکستان میں عالیہ بھٹ کی فلم رازی پرپابندی لگ گئی

پاکستان میں عالیہ بھٹ کی فلم رازی پرپابندی لگ گئی
کیپشن: City42- Alia Bhutt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی) بالی وڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، مرکزی فلم سنسر بورڈ نے فلم رازی کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگا دی گئی۔فلم لاہور سمیت ملک بھر کے کسی بھی سینما میں نمائش کیلئے پیش نہیں کی جائے گی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔معروف پاکستانی اداکارہ پر پابندی عائد، کیرئیر تباہ ہوگیا

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم رازی کو مرکزی فلم سنسر بورڈ نے شہر لاہور سمیت ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کرنے سے روکتے ہوئے مکمل پابندی لگا دی ہے۔ فلم کو بین کرتے ہوئے تمام فلم سنسر بورڈز کو اس حوالے سے احکامات جاری کرد یے گئے ہیں۔ فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے بعد جاسوس بن کر پاکستان آنے کا کردار نبھاتی ہے ۔