ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10 ریجنل ٹیموں پر مشتمل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز کب؟ تاریخ سامنے آگئی

10 ریجنل ٹیموں پر مشتمل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز کب؟ تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نیشنل ٹی 20 کپ کا آغاز کل سے پشاور میں ہوگا، 10 ریجنل ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔

شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ 12 دن تک جاری رہے گا، روزانہ 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ شام 4:15 جبکہ دوسرا میچ رات 9:15بجے شروع ہوگا ۔

ٹورنامنٹ کےآغاز میں لاہور وائٹس کا مقابلہ پشاور جبکہ فیصل آباداور کراچی وائٹس کی ٹیمں مدمقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے تمام 23 میچز  سپورٹس چینلز پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ فینز ٹیپ میڈ پر میچز کی لائیو سٹریم بھی دیکھ سکتے ہیں، بیرون ملک فینز پی سی بی یو ٹیوب چینل پر ٹورنامنٹ لائیو دیکھ سکیں گے۔

ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 50 لاکھ روپے انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ ٹیم 25 لاکھ روپے کی حقدار ہوگی۔

لاہور بلوز کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی ۔

ٹورنامنٹ سے ایک دن پہلے پشاور میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔