سٹی 42 : اے ایس پی شاہدرہ شاہزیب کی سربراہی میں اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرلیا گیا ۔ شاہدرہ پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران 24 روپوش اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ۔
ایس پی سٹی کے مطابق اشتہاری اغوا،چوری، فراڈ اور بوگس چیک جیسی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اشتہاریوں کی تلاش و گرفتاری کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں طارق،نذیر،سجاد،عمران،اللہ دتہ،وسیم،ممتاز اورگل تبسم سمیت دیگر شامل ہیں۔ اشتہاریوں کو گرفتار کر کے متعلقہ انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کیا۔
اشتہاریوں کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ اور سب انسپکٹر وسیم سمیت ٹیم کو شاباش دی گئی ۔
علاوہ ازیں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں 7 کارروائیوں کے دوران 20 کلو گرام منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اٹک، جھنگ، کراچی اور پشاور میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 15 کلو گرام چرس اور 5 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔