ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو افسران و ملازمین کو عیدالفطر پر بونس دینے کا فیصلہ

لیسکو افسران و ملازمین کو عیدالفطر پر بونس دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : لیسکو افسران و ملازمین کو عیدالفطر پر بونس دینے کا فیصلہ , ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ اور ریگولر افسران و ملازمین کو بونس دیا جائے گا۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بونس کی ادائیگی کے لئے کیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھجوا دیا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے منظوری ملنے پر بونس کی ادائیگی ہو گا، افسران و ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جا ئے گی۔ کمپنی کے ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ اور ریگولر افسران و ملازمین کو بونس دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ سزا یافتہ اور زیرالتواء انکوائریز کے حامل افسران و ملازمین کو بونس نہیں دیا جا ئے گا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے عید الفطر سے قبل بڑی خوشخبری سناتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں اس فیصلے کا مقصد عید کی خوشیوں میں ملازمین کو مالی ریلیف فراہم کرنا ہے۔

پنجاب کے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ عید کی تیاریوں کے لیے 16 مارچ کو ہی ادا کر دی جائے گی۔

سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ پنشنرز کو بھی ان کی ادائیگیاں اسی تاریخ (16 مارچ) کو کر دی جائیں گی تاکہ ریٹائرڈ افراد کو بھی کسی مالی تنگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ملازمین کو اس ماہ کے شروع میں پہلے ہی فروری کی تنخواہ مل چکی ہے، جس کا مطلب ہے کہ مارچ کے مہینے میں انہیں دو بار ادائیگیاں وصول ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے کہا ہے کہ 19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان کم ہے، جس کا مطلب ہے کہ رمضان کے 30 روزے مکمل ہونے کا امکان ہے۔

قوی امکان ہے کہ چاند 20 مارچ کو نظر آئے گا اور عید الفطر 21 مارچ (ہفتہ) کو منائی جائے گی۔ تاہم حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Ansa Awais

Content Writer