سٹی 42 : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کا مؤثر گشت بڑھا دیا گیا، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز توقیر نعیم فیلڈ میں سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اہم اور حساس مقامات پر پولیس کے خصوصی دستے سکیورٹی پر مامور ہیں، مختلف علاقوں میں ناکہ بندی اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کا مؤثر گشت بڑھا دیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ تمام ایس ایچ اوز پولیس نفری کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے سخت چیکنگ کا عمل جاری رکھا۔ پولیس کے موبائل سکواڈ نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 97 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں 16 اشتہاری مجرمان، 6 عدالتی مفرور اور 7 عادی ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان کو چیکنگ کے دوران ای پولیس ایپ کی مدد سے شناخت کرکے گرفتار کیا گیا۔
علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے ای پولیس ایپ کے ذریعے 27 ہزار 816 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 3 ہزار 388 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔