(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اعلی سطحی اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران وزارت پٹرولیم کی جانب سے اجلاس کو خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے.
وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی کہ پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ جو بھی پٹرول پمپ مصنوعی قلت کے اس مکروہ دھندے میں ملوث ہو، اسکو فورا بند کیا جائے اور اوگرا اسکا لائسنس منسوخ کرکے سخت قانونی کارروائی کرے۔
وزیراعظم نے وزیر پیٹرولیم کو صوبوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پیٹرولیم مصنوعات کی بچت اور ان کی عوام کو بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے لائحہ عمل و منصوبہ بندی تیار کریں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حرکت سے متعلق ڈیش بورڈ بنایا جائے، جسکے ذریعے صوبوں کیساتھ ریل ٹائم میں ڈیٹا شیئر ہو اور پٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل کی نگرانی کی جا سکے.