ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رنگ پھینکنے پر دادی آپے سے باہر، ننھے پوتے پر گرم پانی پھینک دیا ، ویڈیو وائرل

رنگ پھینکنے پر دادی آپے سے باہر، ننھے پوتے پر گرم پانی پھینک دیا ، ویڈیو وائرل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں رنگ پھینکنے والے ایک چار سالہ بچے پر دادی نے گرم پانی پھینک دیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے رنگ پھینکنے پر ناراض ہو کر اپنے 4 سالہ پوتے پر گرم پانی ڈالا۔مذکورہ  واقعہ ہولی کے تہوار کے دوران پیش آیا جس میں لوگ ایک دوسرے پر رنگ بھری پچکاری مارتے ہیں۔

 رپورٹس کے مطابق 4 سالہ بچہ کھیلتے ہوئے اپنی دادی پر رنگ پھینک رہا تھا۔

  دادی اس بات پر سخت ناراض ہوگئیں اور غصے میں آکر انہوں نے بچے پر گرم پانی پھینک دیا جس سے بچہ جھلس گیا۔

   بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے جسم کے بعض حصوں پر جلنے کے زخم آئے، ڈاکٹروں نے علاج شروع کر دیا ہے۔

 پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر  کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہیں۔