ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان انتظامات؛ صوبائی وزرا کی ڈیوٹیاں لگ گئیں

رمضان انتظامات؛ صوبائی وزرا کی ڈیوٹیاں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھوکھر: رمضان کے انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے صوبائی وزراء کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،
صوبائی وزیرمجتبیٰ شجاع الرحمن کی لاہور ڈویژن میں ڈیوٹی لگا دی گئی،صوبائی وزیر بلال یاسین کی گوجرانوالہ،گجرات ڈویژن میں ڈیوٹی لگا دی گئی،صوبائی وزیربلال اکبر راولپنڈی میں رمضان کے انتظامات کا جائزہ لیں گے
صوبائی وزیرذیشان رفیق کی سرگودھا ڈویژن میں ڈیوٹی لگا دی گئی ،صہیب احمد ملتان ڈویژن میں رمضان المبارک کے انتظامات کا جائزہ لیں گے،سردارشیرعلی گورچانی بہاولپور میں ماہ رمضان کے انتظامات دیکھیں گے
کاظم پیرزادہ کی رمضان کیلئے ڈی جی خان میں ڈیوٹی لگا دی گئی،خواجہ عمران نذیر فیصل آباد ڈویژن میں رمضان کے انتظامات کاجائزہ لیں گے،رانا سکندرحیات ساہیوال ڈویژن میں رمضان المبارک کے انتظامات کا جائزہ لیں گے
صوبائی وزراء متعلقہ ڈویژن میں رمضان انتظامات کی مانیٹرنگ کریں گے