ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان کیجانب سے پاکستانی حدود میں چوکیوں کی تعمیر اور فائرنگ پر طورخم سرحد بند کردی گئی: ترجمان دفتر خارجہ

افغانستان کیجانب سے پاکستانی حدود میں چوکیوں کی تعمیر اور فائرنگ پر طورخم سرحد بند کردی گئی: ترجمان دفتر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستانی حدود میں سرحید چوکیاں قائم کرنے کی کوشش اور بلا اشتعال فائرنگ کی وجہ سے طورخم سرحد کو بند کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ افغان حکام نے پاک افغان سرحد پر پاکستانی حدود میں دو سرحدی چوکیوں کی تعمیر کی کوشش کی اور منع کرنے پر فائرنگ بھی کی گئی، جس کے بعد طورخم سرحد کو بند کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے داعش کے پاکستان میں کیمپوں کے الزامات کی مذمت کرتے ہیں، ہم ایسے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردی میں ملوث شریف اللہ کی امریکا کو حوالگی پاک امریکا سکیورٹی اور انسداد دہشتگردی تعاون کی روشنی میں کی گئی، اس متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے، دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری اور حوالگی پر کوئی فل اسٹاپ نہیں ہے، دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری، حوالگی جیسے آپریشن کسی ایک واقعے کے مرہون منت نہیں ہیں، پاکستان اور امریکا کے درمیان قونصلر رابطے جاری رہتے ہیں۔

امریکا کی جانب سے پاکستان اور افغان شہریوں پر پابندی سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستانیوں اور افغانوں پر امریکا کی سفری پابندیوں سے متعلق معلومات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ سکیورٹی، انسداد دہشتگردی پر مبنی جاری تعاون تسلسل میں ہے، ہمارے امریکا سے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، امریکا ہمارا بڑا برآمدی شراکت دار ہے۔

ترجما دفتر خارجہ نے کہاکہ یوکرین پر ہماری پالیسی واضح ہے، ہم یوکرین میں امن چاہتے ہیں، ہمارے روس اور یوکرین دونوں سے مثبت تعلقات ہیں۔  شفقت علی خان نے مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دیگر ممالک کے باشندوں کی آبادکاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔