ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں کمی

ڈالر کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 279.87  روپے سے کم ہوکر 279.82  روپے پر بند ہوا ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.30 روپے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 4.05 روپے مہنگا ہوکر 303.64روپے، برطانوی پاؤنڈ 2.46 روپے اضافے سے 362.82 روپے پر پہنچ گیا۔ اسکے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.60 روپے، سعودی ریال 75روپے پر برقرار رہا ۔