شہباز علی : سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کی کرکٹ کے میدانوں میں واپسی ہوگئی ۔
پی سی بی ہیڈ آف مینٹورز سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کی کرکٹ میدان میں واپسی ہوگئی ، وہاب ریاض نے علی گڑھ گراونڈ پر لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے ٹرائل میچ میں شرکت کی ۔ وہاب ریاض نے لاہور گرین کی طرف سے ٹرائل میچ کھیلا،وہاب ریاض نے تین اوورز میں 25 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
وہاب ریاض نے لاہور کے نوجوان بلے باز رانا ارسلان کو آؤٹ کیا،وہاب ریاض نے بلے بازی تین چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے ،ان دنوں نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے لاہور کی ٹیموں کی سلیکشن کے لیے ٹرائل میچز کا سلسلہ جاری ہے