ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی شامت آگئی

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے پنجاب بھر میں بڑی تعداد میں ڈیفالٹر پراپرٹیز کو سربمہر کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی ایکسائز کے حکم پر پہلے 2دنوں میں لاہور سمیت 5,300 پراپرٹیز کو سربمہر کیا گیا ہے۔

ایکسائز حکام کے مطابق لاہور میں سربمہر کی جانے والی پراپرٹی مالکان کے ذمہ 7 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس واجب الادا ہے۔ پنجاب بھر میں ڈیفالٹر پراپرٹی مالکان سے مجموعی طور پر 16 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس کی رقم واجب الادا ہے۔

لاہور میں 1 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کرنے والی 300 پراپرٹیز کو ڈی سیل کر دیا گیا ہے، جب کہ پنجاب بھر میں 2.5 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کرنے والی 1,600 پراپرٹیز کو بھی ڈی سیل کیا گیا ہے۔

ایکسائز حکام نے تمام ای ٹی اوز (ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز) کو روزانہ کم از کم 150 پراپرٹیز کو سربمہر کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے، تاکہ نادہندگان سے ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنایا جا سکے۔