احسن عباسی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، انڈیکس نے ایک لاکھ 13 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھےروز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، 100 انڈیکس میں 402پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 0.36 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 12 ہزار 656 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 236 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق 7پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 279.87 روپے سے کم ہوکر 279.80 روپے کا ہو گیا ہے۔