واٹس ایپ صارفین اب نامعلوم نمبرز سے چھٹکاراحاصل کرسکیں گے

 واٹس ایپ صارفین اب نامعلوم نمبرز سے چھٹکاراحاصل کرسکیں گے
کیپشن: Whatsapp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ایک ایسے فیچر پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت اب نامعلوم نمبرز سے آنے والی کالز سےچھٹکارا حاصل کرنا انتہائی آسان ہوگا۔اس حوالے سے ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ اب صارفین Unknown نمبرز کو میوٹ کرسکیں گے، یعنی کوئی بھی ایسے نمبر سے اگر انہیں فون آیا جو فون میں سیو نہیں، وہ میوٹ پر رہے گا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-03-06/news-1678096167-9102.jpg

کالز کا نوٹیفکیشن کال ہسٹری میں نظر آئے گا، البتہ آپ کے پاس کال نہیں آئے گی، اس کے لیے آپ کو سیٹنگز میں جاکر میوٹ Unknown نمبرز کرنا ہوگا۔ واٹس ایپ کی جانب سے فی الحال یہ نہیں بتایا گیا کہ فیچر کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فیچر پر کام شروع کردیا گیا ہے۔