دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی نے اسلام قبول کرلیا

دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی نے اسلام قبول کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالینڈ کے معروف فٹ بالر کلیرنس سیڈورف اپنی ایرانی اہلیہ کی وجہ سے اسلام قبول کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے فٹ بالر کلیرنس سیڈورف نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔سیڈورف نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے اسلام میں شمولیت کی خوشی میں آپ کے تمام اچھے پیغامات کے لیے خصوصی شکریہ۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-03-06/news-1646560932-2381.jpg

سیڈورف نے لکھا کہ میں دنیا بھر میں اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں  کے ساتھ شامل ہونے پر بہت خوش ہوں، خاص طور پر میری پیاری بیوی، صوفیہ، جنہوں نے مجھے اسلام کا مفہوم زیادہ گہرائی سے سکھایا۔نام تبدیلی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا نام تبدیل نہیں کیا اور میں اس نام کو ہی جاری رکھوں گا جو میرے والدین نے میرے لیے منتخب کیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈچ فٹ بالر کلیرنس سیڈورف چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں تین مختلف کلبز کے ساتھ ٹرافی جیتنے والے واحد کھلاڑی ہیں ۔

 

Sughra Afzal

Content Writer