محبت کی نئی داستان، گھوڑا ایمبولینس کے پیچھے دوڑ پڑا، ویڈیو وائرل

Horse viral video
کیپشن: Horse viral video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محبت ایسا آفاقی جذبہ ہے جو صرف انسانوں تک ہی محدود نہیں جانور بھی اپنے رشتوں سے محبت کی ڈور میں بندھے ہوتے ہیں، گھوڑے کی ایمبولینس کے پیچھے بھاگنے کی ویڈیو نے یہ ثابت کردیا۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق بیمار گھوڑی اور اس کے پیچھے سرپٹ دوڑنے والا گھوڑا ایک ہی ماں کی اولاد ہیں اور جب بیمار گھوڑی کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا تو گھوڑے سے یہ برداشت نہ ہوا اور وہ بہن کی محبت میں ایمبولینس کے پیچھے دوڑ پڑا اور 8 کلو میٹر تک دوڑتا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گھوڑے کو پیچھے آتا دیکھ کر ایمبولینس ڈرائیور نے بھی گاڑی کی رفتار آہستہ رکھی تاکہ گھوڑا ساتھ ساتھ ہسپتال پہنچ سکے، یہ واقعہ ہے بھارت کے ضلع اودے پور کا ہے۔

ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے گھوڑے کی مسلسل اور طویل دوڑ پر’دل گرما دینے والا منظر‘، ’مکمل محبت‘ اور ’یہ بھی جذبات رکھتے ہیں‘ جیسے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک صارف عمر زرگر نے اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ ’ان دنوں انسانوں سے زیادہ جذبہ ہمدردی جانوروں میں ہے‘۔