ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارلیمنٹ کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے احسن اقبال کو جوتا دے مارا

پارلیمنٹ کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے احسن اقبال کو جوتا دے مارا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ لینے سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ، تحریک انصاف اور  مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں میں ہاتھا پائی،پی ٹی آئی کارکنوں نے احسن اقبال کو جوتا دے مارا۔

 تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر  (ن) لیگی رہنماﺅں کی پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان کا گھیراؤ کر کے نعرے بازی شر وع کردی جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی، اس دوران مریم اورنگزیب، شاہد خاقان عباسی کو دھکے دیئےگئےجس پر لیگی رہنما مصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی بھی پی ٹی آئی کارکنان سے دست و گریباں ہوگئے , پی ٹی آئی کارکنان نے احسن اقبال کو جوتا دے مارا۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بولے کہ بدمعاشی کی سیاست نہیں چلے گی، کسی سے ڈرنے والے نہیں، جس میں ہمت ہے سامنے آئے، یہ ہارے ہوئے اور بزدل حکمران کی نشانی ہے ،میدان حاضر ہے ،آؤ الیکشن میں مقابلہ کرو۔

 (ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال ،مصدق ملک اور مریم اورنگزیب نے کہا  کہ یہ سب غنڈے عمران خان کے ہیں، ہم مسلم لیگ (ن) کے شیر ہیں ان سے ڈرنے والے نہیں،ہم پانچ نے آج 500 کے جتھے کو بھگادیا،ہم حکومت کا ہرمیدان میں بھرپور مقابلہ کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer