کامیڈی کنگ  امان اللہ انتقال کر گئے

کامیڈی کنگ  امان اللہ انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کنگ آف کامیڈی امان اللہ انتقال کر گئے، مان اللہ طویل عرصے سے بیمار تھے اور وہ بحریہ ٹاؤن ہسپتال میں زیرعلاج تھے، گردوں اورپھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔

 تفصیلات کے مطابق کامیڈی کے بادشاہ اور اپنی ساری زندگی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے امان اللہ 70سال کی عمر میں  اس دنیا فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔

امان اللہ گردوں اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

امان اللہ کی عمر 70 برس تھی، ان کو کنگ آف کامیڈی بھی کہا جاتا تھا، امان اللہ اور مستانہ کی جوڑی نے اسٹیج ڈراموں میں دھوم مچائی، امان اللہ نے سینکڑوں ڈراموں میں کام کیا اور سلجھے ہوئے انداز میں اپنے انداز کامیڈی سے لوگوں کو محفوظ کرنے والا اور لوگوں کے چہروں پر ہنسی لانے والے کردار کا اختتام ہوگیا۔

امان اللہ کے گھر والوں نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ امان اللہ خان کے انتقال پر ملک کی تمام سیاسی، سماجی اور شوبز شخصیات نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔

واضح رہے کہ معروف کامیڈین کے اہلخانہ کی جانب سے دعاؤں کی اپیل بھی کی گئی تھی۔

جنوری میں امان اللہ کی حالت تشویش ناک ہو گئی تھی اور انہیں ہسپتال اور پھر  ہسپتال میں آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا اس دوران ایک موقع پر سوشل میڈیا پر امان اللہ کے انتقال کی افواہ پھیل گئی تھی تاہم ان کی صاحبزادی زرغون اور بیٹے معیز علی نے ان کے انتقال کی خبروں کی تردید کی تھی۔

امان اللہ خان کی رحلت پر شوبز کی دنیا اداس اور مداح غم سے نڈھال ہیں۔

نامور کامیڈین امان اللہ خان کے انتقال پر آج الحمرا میں ہونے والے اسیٹج ڈرامے بند رہیں گے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان نے نامور کامیڈین امان اللہ خان کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور امان اللہ خان کے لواحقین سے دلی ہمددری اور اظہار تعزیت بھی کیا۔

 ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء کا کہنا تھا کہ امان اللہ خان نے اپنے فن کا آغاز الحمراء کے پلیٹ فارم سے کیا، نامور کامیڈین کے کام نے معیاری اور فیملی تھیٹر کو ٹھوس بنیادیں فراہم کیں، امان اللہ خان کی کامیڈی تھیٹر کی دنیا میں گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

 
 
 
 

Shazia Bashir

Content Writer