ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوادخان، صنم سعید اور زارا عباس فلم آن میں ایک ساتھ

فوادخان، صنم سعید اور زارا عباس فلم آن میں ایک ساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم ” آن“ میں اداکار فواد خان، اداکارہ صنم سعید اور زارا نور عباس ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق فلم آن ڈائریکٹرحسیب حسن بنا رہے ہیں جسے رواں سال کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم آن میں فواد خان اور صنم سعید کو ساتھ لے کر آرہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں زارا نورعباس، جاوید شیخ، نوید شہزاد، نیر اعجا، نعیم طاہر اور علی خان شامل ہیں۔

انسٹا گرام پر زارا نور عباس نے اپنی نئی فلم کے حوالے سے بتاتے ہوئے فواد خان اور صنم کے ساتھ کام کرنا اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ زارا نور عباس پہلی بار فواد خان کے ساتھ بڑی اسکرین شیئر کریں گی۔

 پاکستان نیوی کے اشتراک سے بنائی جانے والی فلم آن کی کہانی معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer