پرویزاخترکوسی ای او ایجوکیشن اتھارٹی بنانے کی سمری وزیراعلیٰ کوارسال

پرویزاخترکوسی ای او ایجوکیشن اتھارٹی بنانے کی سمری وزیراعلیٰ کوارسال

 (علی رامے) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سی ای او لاہور محمد نسیم زاہد کوتبدیل اور پرویز اختر کو نئے سی ای او   کی ذمہ داری دینے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کوارسال کردی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے نجی تعلیمی اداروں کیخلاف ناکام اقدامات اور سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے سابق دور حکومت میں تعینات ای ڈی او پرویز اختر کی خدمات مانگی گئی ہیں۔   سمری میں کہا گیا ہے کہ پرویز اختر کو سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہوربنایاجائے تاکہ سرکاری سکولوں کی بہتری کیساتھ نجی تعلیمی اداروں کے متعلق لائحہ عمل طے کیا جاسکے ۔

وزیر اعلیٰ کی حتمی منظوری کے بعد موجودہ سی ای او محمد زاہد نسیم سے عہدہ واپس لے لیا جائے گا۔

شازیہ بشیر

Content Writer