الیکشن کمیشن نے سینٹ کے الیکشن میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ پر نوٹس لے لیا


قذافی بٹ:سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات، چودہ مارچ کو الزامات لگانے والوں کو طکب کرلیا۔ پارٹی قائدین کو الیکشن  کمیشن میں ثبوت پیش کرنے کے لئے 14 مارچ 2018ء کو طلب کر لیا گیا

الیکشن کمیشن نے سینٹ کےالیکشن میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ پر نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ پارلیمنٹیرین، پارٹی قائدین کو الیکشن  کمیشن میں ثبوت پیش کرنے کے لئے 14 مارچ 2018ء کی تاریخ میں طلب کر لیا ہے۔ تاکہ مبینہ ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی جا سکے۔