محکمہ ہائوسنگ کے24ہزار ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر اہم کال دے دی

محکمہ ہائوسنگ کے24ہزار ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر اہم کال دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: محکمہ ہائوسنگ کے 2400 کنٹرکٹ ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم۔ کنٹرکٹ میں توسیع نہ ہونے پر کل سے محکمانہ کاموں کی تالہ بندی اور احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی۔

 تفصلات کے مطابق محکمہ ہائوسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 2400 کنٹرکٹ ملازمین گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ملازمین کے کنٹریکٹ کی مدت گزشتہ سال 31 دسمبرکو ختم ہوئی۔

 جس میں توسیع کے لیے سمری محممہ خزانہ کو ارسال کی گئی مگر تین ماہ گزرنے کے باوجود سمری پر کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے اور نہ ہی ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی گئی۔

 کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے پر محکمے کے کنٹریکٹ ملازمین نے کل سے تمام محکمانہ کاموں کی تالہ بندی ، احتجاجی مظاہرے اور مکمل ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔محکمہ ایکسائز کا پنجاب بھر میں موٹر برانچز کےآڈٹ کا فیصلہ
 
 ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے سے گھروں کے چولہے بند ہوگئے مگر بیروکریسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ تنخواہیں بند ہونے سے 700 ملازمین نے محکمے کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔

 جس سے محکمے میں سٹاف کی کمی ہو رہی ہے اور محکمانہ کام بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ کنٹرکٹ ملازمین کا کہنا ہے کل سے شروع ہقنے والی ہڑتال ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کرنے تک جاری رہے گی۔