سٹی 42: لبنانی فوج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل پاکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، جس کے دوران دونوں ممالک کی عسکری قیادت باہمی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کرے گی۔
لبنانی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل روڈولف ہیکل پاکستان میں اعلیٰ عسکری اور سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دفاعی تعاون، پیشہ ورانہ روابط اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔
دوسری جانب لبنانی فوج نے ہفتے کے روز جاری اپنے بیان میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کوششوں کو قابل ستائش قرار دیا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق لبنانی آرمی چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے۔