عثمان خادم:شہر میں دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی نہ بنایا جا سکا، جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں گرانفروشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں یہ 240 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح دہی 260 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور انتظامی عدم کنٹرول کے باعث انہیں روزمرہ استعمال کی یہ بنیادی اشیاء بھی مہنگے داموں خریدنی پڑ رہی ہیں، جس سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرے اور سرکاری نرخناموں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔