ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافہ

 برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول: شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا رجحان بدستور برقرار ہے، جس کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 417 روپے سے بڑھ کر 500 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جبکہ فارمی انڈے 239 سے 245 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے برائلر گوشت کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس نے متوسط اور غریب طبقے کی قوت خرید متاثر کر دی ہے۔

عوام نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عام شہریوں کو ریلیف مل سکے اور مہنگائی کے بوجھ میں کمی آئے۔