ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 معمولی کمی ناکافی، حکومت پٹرول کی قیمت مزید کم کرے،شہری پھٹ پڑے

 معمولی کمی ناکافی، حکومت پٹرول کی قیمت مزید کم کرے،شہری پھٹ پڑے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود مہنگائی کے بوجھ تلے دبے شہریوں کو خاطر خواہ ریلیف نہ مل سکا۔ عوام نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے حکومت سے مزید نمایاں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر پٹرول کی قیمت 376 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، تاہم بعض پٹرول پمپس پر یہ 380 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے، جس سے صارفین اضافی مالی بوجھ برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

عوامی حلقوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی محض علامتی اقدام ہے اور اس سے مہنگائی میں کوئی واضح فرق نہیں پڑے گا۔ شہریوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں میں کمی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ناگزیر ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچائے جائیں تاکہ بڑھتی مہنگائی سے متاثرہ طبقے کو حقیقی ریلیف مل سکے۔