ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ چاند رات، مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش، بس اڈوں پر مسافروں کا رش کم ہوگیا

عیدالاضحیٰ چاند رات، مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش، بس اڈوں پر مسافروں کا رش کم ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش لگ گیا، جبکہ  پردیسی  دن بھر آبائی علاقوں میں جاتے رہے ، اب  بس اڈوں پر مسافروں کا رش کم ہوگیا 

وقت کم، مقابلہ سخت ہے، عید کی رات کوقربانی کا جانور خریدنے کیلئے ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش لگ گیا، بھاؤ تاؤ، سودے بازی جاری ہے۔ جانوروں کی خریداری کے لیے آنے والے  شہری کم وقت میں مناسب  قیمت میں بہتر جانور خریدنے کے لیے بے تاب ہیں ،  شہریوں کا کہنا ہے کہ  صبح عید ہے اور گھر پر بچوں نے بکرا  لینے کی  فرمائش کررکھی ہے لیکن اس وقت جانور بے حد مہنگے ہیں مگر ہمیں یقین ہے کہ ہم قربانی کے لیے  مناسب قیمت پر  جانور خرید لیں گے ایک اور شہری نے بتایا کہ  وہ  گائے   لینے آئے ہیں،شہروں میں رہنے والوں کی اکثریت  عیدالاضحی کی رات کو جانور لیتی ہے۔

 خواتین نے پارلر کا  رخ کرلیا ہے ، خواتین کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر  سجنا سنورنا  خواتین کا  حق ہے ، اس لیے وہ مہندی  لگوانے کے لیے پارلر آئی ہیں  دوسری طرف کچھ خواتین کا کہنا ہےکہ انہوں نے  عید الاضحیٰ کے موقع پر  پکوان بنانے کے لیے   اہم تیاریاں ابھی سے شروع کردی ہیں تاکہ  صبح عید کا مزہ  دوبالا ہوسکے 

عید قربان منانے کیلئے پردیسیوں کی آبائی علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، پردیسیوں کی اکثریت آبائی علاقوں کو روانہ ہوچکی ہے ،بس اڈوں پر مسافروں کا رش کم ہوگیا
جنرل بس سٹینڈ بادامی باغ میں مختلف اضلاع کو جانے والے مسافر موجود ہیں مگر اب  رش کم ہوگیا ہے 
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر  نے بھی  جنرل بس سٹینڈ بادامی باغ کا دورہ کیا اور  مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کرایوں سے متعلق معلومات لیں
شکایات پرٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہے ، اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے جارہے ہیں۔