زین مدنی : معروف فوک گلوکار عارف لوہار اور نوجوان گلوکارہ ماہی فرواہ خان کا نیا ڈیوٹ گانا "عشق دی جوگن" ریلیز کر دیا گیا ہے جو ریلیز ہوتے ہی شائقینِ موسیقی کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
گانے کی شاعری عارف لوہار نے خود تحریر کی ہے جبکہ اس کی موسیقی کی ترتیب معروف موسیقار سونو علی نے دی ہے۔ "عشق دی جوگن" میں روایتی فوک دھنوں اور جدید میوزک کا حسین امتزاج پیش کیا گیا ہے جسے نوجوان سامعین اور کلاسیکی موسیقی کے دلدادہ یکساں طور پر پسند کر رہے ہیں۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ گانے کی دھن، شاعری اور گلوکاری تینوں عناصر نے اسے ایک یادگار موسیقی تجربہ بنا دیا ہے۔