ویب ڈیسک: حجاج کرام آج منیٰ پہنچ کر جمرۂ عقبہ (بڑے شیطان) کو کنکریاں ماریں گے، قربانی کریں گے، سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے، حج کا اہم مرحلہ آج مکمل کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز حج کا رکنِ اعظم 'وقوفِ عرفہ' ادا کیا گیا جس میں فلسطینی عوام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللّٰہ نے خطبۂ حج کے دوران دعا کرتے ہوئے کہا کہ اے اللّٰہ! فلسطین میں ہمارے بھائیوں کو دشمنوں پر غالب فرما، انہیں اپنی پناہ میں لے اور امن عطا فرما۔
خطبۂ حج میں مسلمانوں کو تقویٰ اختیار کرنے والدین سے حسنِ سلوک، وعدوں کی پاسداری اور نرمی سے بات کرنے کی تعلیمات پر عمل کی تلقین کی گئی۔
ادھر سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جا رہی ہے، عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے نمازِ عید ادا کی۔