ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب ترمیم کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

نیب ترمیم کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے نیب ترمیم کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 نیب قانون میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شجاعت علی خان نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

 درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کیخلاف عدالت حکم امتناع جاری کرے۔

 دوسری جانب سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی سماعت آج ہوگی ،چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا ۔

 جسٹس امین الدین،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ ،جسٹس حسن اظہر رضوی بھی پانچ رکنی لارجر بنچ کا حصہ ہیں،بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوں گے۔

 سپریم کورٹ کیس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔