ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الحمرا تھیٹر فیسٹیول میں" تیری جان کی قسم" کا سپر ہٹ شو

Alhamra Theatre Festival, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: الحمرا تھیٹر فیسٹیول میں ڈرامہ "تیری جان کی قسم "نے  شائقین کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیا۔
ڈرامہ کی رائٹر اور ڈائریکٹر عاصمہ بٹ نے 25سال اور روبی انعم نے 14 سال بعد ڈرامہ میں اداکاری بھی کی۔
ڈرامہ میں اسلم مغل،شیبا بٹ،عمران رشدی،امجد رانا،شکیل چن،گڈو کمال نے بھی پرفارم  کیا ۔
ڈرامہ کے اس شو  کی مہمان خصوصی فلم اسٹار ممتاز تھیں۔دیگر مہمانوں میں سینئر اداکار راشد محمود ،امروزیہ،ذیشان راحیل،وحید جٹ،دعا خان ،ذاہد اقبال،شیرباز ملک،خالد بشیر بٹ،آفتاب انور،ام ایمن،فیصل حیات اور عظیم نور  شامل تھے۔
شائقین نے تیری جان کی قسم کے فنکاروں کی اداکاری کو سراہا اور ڈرامہ  کو  فیسٹیول کا شاندار ڈرامہ قرار دیا۔ہال میں ڈرامہ دیکھنے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔فلم اسٹار ممتاز نے ڈرامہ دیکھنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے عاصمہ بٹ کا لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہوا ڈرامہ دیکھا اور خاص کر روبی انعم اور  عاصمہ بٹ کی شاندار اداکاری کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ڈرامہ کی تمام کاسٹ نے مجھے ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیا۔
سینئر اداکار راشد محمود نے کہا کہ عاصمہ بٹ نے ہمیشہ اچھا اور معیاری ڈرامہ بنایا ہے۔مجھے اس پر فخر ہے۔