(شہزاد خان ابدالی)غریب کیلئے گھر بنانے کا خواب، خواب ہی بن گیا، سیمنٹ، ریت، بجری کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، سیمنٹ کی بوری 100، بجری 30 روپے فٹ اور ریت کی ٹرالی 2500 روپے مہنگی ہوگئی ہے۔
مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے سے آشیانہ بنانے کا خواب بھی چھین لیا، تعمیراتی سامان غریب کی پہنچ سے باہر ہو گیا، سیمنٹ کی بوری 100 روپے مہنگی ہوکر 1000 روپے کی ہوگئی ہے، ریت کی چھوٹی ٹرالی 2500 روپے مہنگی ہو کر 6000 روپے کی کر دی گئی ہے۔
اسی طرح بجری کی قیمت 30 روپے اضافے سے 115 روپے فٹ ہوگئی ہے، شہری کہتے ہیں کہ اب گھر بنانا ان کیلئے ناممکن ہوگیا ہے، بلڈنگ مٹیریل قوت خرید سے باہرہوچکا ہے۔
شہریوں نے حکومت سے تعمیراتی مٹیر یل قیمتوں میں کمی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔