ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلح افواج کی بھارتی رہنماؤں کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی مذمت

مسلح افواج کی بھارتی رہنماؤں کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی مذمت
کیپشن: ISPR
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلح افواج نے بھارتی حکام کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج بھارتی حکام کے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اشتعال انگیز اور افسوس ناک عمل مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف نفرت کتنے عروج پر ہے۔