ویب ڈیسک:سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت انتخابات کااعلان کرےتوبات چیت ہوسکتی ہے۔الیکشن کی تاریخ لیے بغیرعمران خان کسی سےبات نہیں کریں گے۔
پہلے ہی حکمرانوں کا 13 جماعتوں کا گرینڈ اتحاد ہے۔اب شہباز شریف کونسا گرینڈ اتحاد چاہتے ہیں؟الیکشن کراؤ اور گھر جاؤ سامراجی طاقتیں ہماری معیشت تباہ کر کے ایٹمی طاقت چھیننا چاہتی ہیں۔
حکومت ووٹرلسٹوں میں مرضی کی تبدیلیاں کررہی ہے۔ ہر شخص 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کر لے۔ انتخابات اسی سال ہوتےدیکھ رہاہوں۔عمران خان بجٹ کےبعداگلی حکمت عملی کااعلان کریں گے۔
ملک میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں۔ باپ،بیٹاوفاق اورایک صوبےپرقابض ہوچکےہیں۔پاکستان کوگرےلسٹ سےنکالنےکیلئےساری محنت ہماری تھی۔