ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز حلف معاملہ، عدالت سے اہم خبر آگئی

حمزہ شہباز حلف معاملہ، عدالت سے اہم خبر آگئی
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف دائر درخواستوں پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ تین ہفتوں سے حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق تحریک انصاف، مسلم لیگ ق سمیت دیگر کی درخواستوں پر چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی سماعت کر رہے تھے، تحریک انصاف، مسلم لیگ ق اور ممبران صوبائی اسمبلی کیجانب سے دلائل مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ پیر روز مسلم لیگ ن نے دلائل کا آغاز کرنا تھا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے انتظامی مصروفیات کے باعث کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کی فائل جسٹس شجاعت علی خان کو بھجوا دی گئی ہے، ہائیکورٹ کاز لسٹ کے مطابق آج جسٹس شجاعت علی خان سماعت کریں گے۔