پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان

پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان
کیپشن: PSL 6
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی:پی ایس ایل سکس کے بقیہ 20 میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ علیم ڈار اور احسن رضا ایچ بی فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایونٹ کے بقیہ میچز میں مقامی آفیشلز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن علیم ڈار کے علاوہ پی سی بی ایلیٹ پینل کے چھ امپائر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پی سی بی ایلیٹ امپائرز میں احسن رضا، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا اور ضمیر حیدر شامل ہیں۔ پی سی بی کےایلیٹ پینل ریفری محمد انیس، علی نقوی، افتخار احمد اور محمد جاوید میچز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔