ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میو اسپتال ؛سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں آپریشن، متاثرہ خاتون دم توڑ گئی

 میو اسپتال ؛سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں آپریشن، متاثرہ خاتون دم توڑ گئی
کیپشن: سیکورٹی گارڈ سرجن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: میو اسپتال لاہور میں سکیورٹی گارڈ کا جعلی ڈاکٹر بن کر خاتون کا آپریشن کرنے کا معاملہ،  متاثرہ خاتون پندرہ روز تک زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق شمیم بی بی کو کمر پر زخم کے باعث میو اسپتال علاج کے لیئے لایا گیا جہاں وحید بٹ نامی سکیورٹی گارڈ نے جعلی ڈاکٹر بن کر خاتون کا آپریشن کر ڈالا تھا۔  مریضہ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ شفاقت علی میری والدہ کل شام کو انتقال کر گئی ہیں،تب سے  اسپتال انتظامیہ نے لاش سردخانہ میں رکھی ہوئی ہے، انتظامیہ کی جانب سے ہمارے ساتھ ہی ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میو ہسپتال کا انوکھا کارنامہ، سکیورٹی گارڈ سرجن بن گیا

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قانونی وجوہات کے باعث متوفی کا پوسٹ مارٹم ہونا ضروری ہے،  لاش کو صرف پوسٹ مارٹم کے لیئے سرد خانہ میں رکھا گیا ہے، مریضہ کو فالج بلڈ پریشر اور شوگر کا مرض بھی تھا مزید وجوہات کا پوسٹ مارٹم میں پتا چل جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer