میو ہسپتال کا انوکھا کارنامہ، سکیورٹی گارڈ سرجن بن گیا

Security guard surgeon
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: میو ہسپتال پر نجکاری کے نفاذ کے بعد پہلا کارنامہ، میو ہسپتال کا سکیورٹی گارڈ سرجن بن گیا، ضعیف مریضہ کا سرجیکل ٹاور میں آپریشن کر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق میوہسپتال پر نجکاری کے نفاذ کے بعد پہلا کارنامہ سامنے آگیا ہے۔ میو ہسپتال کے گارڈ نے ضعیف مریضہ کا سرجیکل ٹاور میں آپریشن کر ڈالا۔ پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے گارڈ وحید بٹ نے 80 سالہ خاتون کا آپریشن کیا۔ زیادہ خون بہنے سے مریضہ کی حالت تشویشناک ہونے سرجیکل ٹاور میں داخل کردیا گیا ہے۔

17 مئی کی شام مریضہ کو کمر پر پھوڑے کے علاج کیلئے سرجیکل ایمرجنسی لایا گیا۔ سکیورٹی گارڈ نے مائنر آپریشن تھیٹر میں مریضہ کی خود ہی سرجری کر ڈالی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ غلط آپریشن سے خون بند نہ ہوا لیکن پٹی کر کے گھربھجوا دیا، 2 روز سکیورٹی گارڈ مریضہ کے گھرجا کر پٹی کرتا رہا۔ خون بند نہ ہونے سے حالت بگڑ گئی تو مریضہ کو دوبارہ ہسپتال لانے پر حقیقت سامنے آئی۔ انتظامیہ نے سکیورٹی اہلکار وحید بٹ کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔