(وقاص احمد) ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس ایچ اوز کو دیئے گئے شوکاز نوٹسز فائل کرنے اور ہفتہ وار چھٹی بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔
سخت مزاج ڈی آئی جی آپریشنز نے رحم دلانہ فیصلے کرکے ایس ایچ اوز کو بڑا ریلیف دیدیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ساجد کیانی نےایس ایچ اوز کو دیئے گئے شوکاز نوٹسز ختم اور ہفتہ وار چھٹی بحال کرنے کا اعلان کردیا ، ڈی آئی آپریشنز درجنوں ایس ایچ اوز کو متعدد شوکاز نوٹسز جاری کر چکے تھے ، تھانے کی حدود میں واردات ہونے پر بھی ایس ایچ اوز کو شوکازنوٹس جاری ہوتے تھے ،جن سے ایس ایچ اوز ذہنی دباؤ کا شکار تھے ۔
گزشتہ رات میٹنگ میں ڈی آئی جی نے ایس ایچ اوز کو موٹر سائیکل چوری روکنے اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کی ، میٹنگ میں سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز،ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی او شریک ہوئے تھے ۔