انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ چار ہزار کے جرمانے،20 مقدمات کا اندراج کروایا گیا، فرش لی، جلال سنز اور الفتح کو بھی گراں فروشی پر جرمانےکئے گئے۔
ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں 468 انسپکشنز کیں،63 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی جس پر 01 لاکھ 04 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے،20 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا ، 20 گراں فروشوں کو حراست میں لیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے ڈی ایچ اے فیز 06 میں جلال سنز اور الفتح سٹور کی چیکنگ کی،گراں فروشی پر جلال سنز کو 25 ہزار جبکہ الفتح کو 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے پاک عرب سوسائٹی میں 14 مقامات کو چیک کیا ،فریش لی سٹور اور کے ایس مارٹ پر 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔مجموعی طور پر 55 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا،جرمانہ اوورچارجنگ اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر کیا گیا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کورونا حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 140 دکانیں سیل، 84 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔
 اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے تحصیل کینٹ میں 60 دکانوں کو سیل جبکہ 40 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے تحصیل سٹی میں 67 دکانوں کو سیل کر دیا ، 30 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 13 دکانوں کو سیل کرکے 14 ہزار روپے کا جرمانہ کیا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر 140 دکانوں کو سیل کیا گیا اور 84 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں،دکانوں کو سیل اور جرمانہ ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو دکاندار ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں کر رہے ان کی دکانوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں، ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے مارکیٹوں کے دورے کر رہی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے 02 واٹر پارکس سیٹھ واٹر لینڈ اور صدف واٹر لینڈ کو سیل کردیا۔دونوں پارکس فعال تھے لیکن ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا ،05 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer