خواجہ سلمان رفیق بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

خواجہ سلمان رفیق بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمراسلم) کروناوائرس کےوارجاری، سابق صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کوبھی کروناووائرس ہوگیا،ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہورفیصل سیف کھوکھر جبکہ ایم پی یاسین سوہل کےبیٹوں اعشارب سوہل ،حارث سوہل کوبھی کرواناوائرس ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کےرہنماوسابق صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کوکروناوائرس ہوگیاہے۔خواجہ سلمان رفیق کاکاکروناٹیسٹ مثبت آیاہےجس کےبعدانھوں نےاپنےآپ کوگھرمیں قرنطینہ کرلیاہے۔خواجہ سلمان رفیق فلاحی کاموں میں متحرک اندازمیں کام کررہےتھےاورگذشتہ دنوں میں نہ صرف مختلف ہسپتالوں میں صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی ہدایت پرمیڈیکل سٹاف میں حفاظتی لباس تقسیم کیےبلکہ اپنےحلقہ میں بھی راشن تقسیم کرنےمیں مصروف رہےتھے۔
مسلم لیگ ن کے پی پی ایک سو پینسٹھ سےتعلق رکھنےوالےرکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھرکاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔سیفاو الملوک کھوکھر نےاپنےآپ کو اپنی رہائش گاہ کھوکھر پیلس جوہرٹاؤن میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ جبکہ سیف کھوکھرکےبیٹے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور فیصل سیف کھوکھر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیاتھا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ہی رکن صوبائی اسمبلی چودھری یاسین سوہل کے دوبیٹوں چودھری اعشارب سوہل ایڈووکیٹ اور حارث سوہل ایڈووکیٹ کابھی کرونا ٹیسٹ مثبت آنےکےبعد اپنی رہائش گاہ ڈیفنس میں قرنطینہ کرلیا ہے۔مسلم لیگ ن کےرہنماپنےحلقوں میں فلاحی کاموں میں متحرک رہے تھے اوراب لیگی رہنماؤں نے اپنی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئےکہاہےکہ عوام بھی موذی وائرس سےبچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer