شہر میں کالی گھٹاؤں کا راج, مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

شہر میں کالی گھٹاؤں کا راج, مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: شہر میں کالی گھٹاؤں کا راج، مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، فیروز پوروڈ، جیل روڈ، مال روڈ، کوٹ لکھپت، ٹاؤن شپ سمیت شہر کے دیگر علاقوں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری۔

تفصیلات کے مطابق  شہر میں کالی گھٹاؤں  نے ڈیرا ڈال لیا ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، فیروز پوروڈ، جیل روڈ، مال روڈ، کوٹ لکھپت، ٹاؤن شپ ،دھرم پورہ،مغلپورہ،باغبانپورہ،فتح گڑھ،ہربنس پورہ، ایبٹ روڈ،شملہ پہاڑی،ڈیوس روڈ،گورنرہاؤس ، ریگل چوک،جی پی او،سیکرٹریٹ،مزنگ ، چوبرجی،یتیم خانہ،گلشن راوی،اسلام پورہ،ساندہ ، شاد باغ،مصری شاہ،ریلوے سٹیشن ،گڑھی شاہو سمیت شہر کے دیگر علاقوں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے۔

لاہوریئے تیاری کرلیں،  رواں برس مون سون سیزن میں غیر معمولی بارشوں کا امکان ہے، نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کے خدشات ہیں، بھاری سپیل آئندہ ماہ پنجاب میں داخل ہو گا،محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس ملک میں دس فیصد زائد بارشیں ہوں گی۔

دوسری جانب کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ٹریفک میں کمی اور فیکٹریوں کی بندش سے باغوں کے شہر  لاہور کی فضا میں 10 سال بعد بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے،  شہر میں فضائی آلودگی کم ہوگئی ہے، پہلی بار صوبائی دارالحکومت  لاہور میں   ائیرکوالٹی انڈیکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 50 تک پہنچ گیا ہے، شہر کو گزشتہ ایک ہفتے میں مسلسل گرین لائن میں شامل کیا جا رہا ہے۔

 یاد رہے کہ  لاہور کو آلودہ ترین شہر کہا گیا تھا، آلودگی دنیا بھر کا مسئلہ ہے، وہ چاہے فضائی ہو، آبی ہو، موسمیاتی ہو یا پھر زمینی لیکن شہر  لاہور میں دیگر آلودگیوں کیساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، انسانی سرگرمیوں کو اس آلودگی کی بڑی وجہ کہا جاسکتا ہے۔
 

 

Shazia Bashir

Content Writer