غوث الاعظم روڈ (زین مدنی )سابقہ اداکارہ نیمل خاور کے اپنی زندگی کے متعلق مداحوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیمل خاور عباسی نے شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں سے سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں ان کے مداحوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مختلف سوال کئے جس کے سابقہ اداکارہ نے بڑے دلچسپ جواب دیئے۔ مداح کی جانب سے پاکستان کی پسندیدہ جگہ کے سوال کے جواب میں نیمل نے آزاد کشمیر کے پرفضا جگہ ارنگ کیل لکھا۔نیمل نے اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں متاثر کن شخصیت قرار دیا۔ نیمل نے یہ بھی بتایا کہ وہ جب تخلیقی کام کررہی ہوں تو خود سے محبت میں گرفتار ہوجاتی ہیں۔
اٹلی کا ایک خود مختار علاقہ صقلیہ کو نیمل نے بہترین سیاحت کی جگہ قرار دیا۔پینٹنگ میں مہارت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے نیمل نے کہا کہ وہ ایک آرٹ کالج میں زیر تعلیم رہی ہیں، لندن میں بھی آرٹ کی مزید تعلیم حاصل کی۔نیمل کا کہنا تھا کہ فائن آرٹس میں بھی کسی دوسرے پیشے کی طرح ٹریننگ کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن کچھ لوگوں میں آرٹ کی خداداد صلاحیت بھی ہوتی ہے۔